پشاور، خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی پھندو میں کاروائی

t 150 کلو گرام سے زائد مضر صحت ٹافیاں قبضے میں لیکر تلف کردی

بدھ 21 اکتوبر 2020 23:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے پشاور کے علاقے پھندو میں کاروائی کرتے ہوئے 150 کلو گرام سے زائد مضر صحت ٹافیاں قبضے میں لیکر تلف کردی۔ خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق کاروائی کینڈی فیکٹری میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر کی گئی۔ کینڈی فیکٹری میں ٹافیاں تیار کرنے کے دوران صفائی کی صورتحال نہایت ناقص ریکارڈ کی گئی۔

فوڈ اتھارٹی کے مطابق یہ مضر صحت ٹافیاں پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں کو سپلائی کی جاتی تھی، مضر صحت ٹافیاں تیار کرنے پر مالکان کے خلاف بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے موٹرے وے ٹول پلازے کے قریب رات گئے محکمہ لائیو سٹاک اور پولیس کی معاونت سے ناکہ بندی کرتے ہوئے پشاور میں آںے والے خوراکی اشیاء کے معیار کو بھی چیک کیا، کاروائی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر عباس خان اور فوڈ سیفٹی افیسرز نے حصہ لیا، اور دودھ میں پانی کے ملاوٹ کرنے پر معتدد دودھ فروشوں پر بھاری جرمانے عائد کئے۔

(جاری ہے)

جبکہ پشاور لائے جانے والی گڑ کا معیار جاننے کے لئے کئی گڑ لانے والی گاڑیوں سے سامپلز لئے گئے۔ ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کے مطابق عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی ممکن بنانا اتھارٹی کا مشن ہے، جسے یقینی بنانے کے لئے فوڈ اتھارٹی کے ٹیمز صوبے کے مختلف اضلاع میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بھر پور طریقے سے سرگرم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کاوشوں سے خوراکی اشیاء کے معیار میں بتدریج بہتری آرہی ہی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں