پشاور، اقدام قتل میں ملوث ملزم گرفتار

بدھ 21 اکتوبر 2020 23:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ شہید گلفت حسین کی حدود میں فائرنگ کرکے راہگیر کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے اپنے قریبی عزیز سے لڑائی کے دوران فائرنگ کی تھی جس سے راہگیر انعام اللہ منہ پر لگ کر زخمی ہوا تھا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مورخہ 28 ستمبر کو تھانہ شہید گلفت حسین کی حدود میں ملزمان مشال ولد خوشحال، فرمان ولد مشال اور نزیر ولد نادر جو کہ آپس میں قریبی رشتے دار بھی ہیں کے مابین کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس کے دوران ملزمان نے ایک دوسرے پر آندھا دھند فائرنگ شروع کی جن کی فائرنگ سے راہگیر انعام اللہ ولد محمد اسلم منہ پر لگ کر شدید زخمی ہوا تھا جس پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ڈی ایس پی سٹی شاہ جہان آفریدی کو اطلاع ملی تھی کہ راہگیر کے اقدام قتل میں مطلوب ملزم فرمان علاقہ تھانہ شاہ قبول میں موجود ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول ابراہیم خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم فرمان ولد مشال خان سکنہ گل آباد کو گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں