پشاور، خاتون سمیت 6منشیات فروش گرفتار ، منشیات برآمد

بدھ 21 اکتوبر 2020 23:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے گزشتہ روز منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران خاتون سمیت 6 منشیات فروشوں کو گرفتارکر لیا، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے قبضے مجموعی طور پر 13کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی گئی ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، گزشتہ روز ہونے والی کارروائیوں کے دوران ایکٹنگ ایس ایچ او تھانہ سربند اقبال حسین نے منشیات فروشی میں ملوث ملزمان عبد الرزاق اور محمد اکرام کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 7کلو گرام سے زائد چرس، ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ حسن نے منشیات سمگلنگ میں ملوث خاتون مسماة (ر) اور ارشد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 4کلو گرام چرس برآمد ، ایس ایچ او تھانہ شرقی انعام اللہ نے پولیس نفری کے ہمراہ امن چوک ناکہ بندی کے دوران سواریوں کی گاڑیوں کو روک کر تلاشی لینے پرسواریوں کی گاڑیوں سے دو ملزمان عبداللہ ولد مبین خان سکنہ تنگی اور سردار ولد بختیار خان سکنہ اکوڑی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی ہے ، تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں