مہنگائی ،ذخیرہ اندوزوں، منافع خورو کیخلاف تحصیل تخت بھائی کے مختلف بازاروں میںانتظامی افسران کی کاروائیاں جاریً

سرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے اور اس سے تجاوزکرنے پرکئی افرادپر بھاری جرمانہ عائد ،کئی گرفتار

بدھ 21 اکتوبر 2020 23:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر مہنگائی پر قابو پانے،ذخیرہ اندوزوں، منافع خوروں اور مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے تحصیل تخت بھائی کے مختلف بازاروں میںانتظامی افسران کی کاروائیاں جاری ہیں۔اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی انیلہ فہیم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فرمان علی و نور زلی خان نے اشیاء خوردنوش کی دکانوں پر اشیاء کی موجودگی، زائد المعیاد و مضر صحت اشیائے سرکاری نرخنامہ آویزاں کرنے اور اسکے مطابق فروخت کی چیکینگ کی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے فلور ملز اور سرکاری آٹا پوائنس پر سرکاری آٹے کی موجودگی و سرکاری ریٹ پر عوام کو بلا رکاوٹ فراہمی اور وزن کی چیکینگ کی۔اس موقع پرسرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے اور اس سے تجاوزکرنے پرکئی افرادپر بھاری جرمانہ عائد اور کئی کو گرفتار کر لیا گیا جنکے خلاف قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

مزید برآں اسسٹنٹ کمشنر مردان میڈم ثمن عباس، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سحرش نگار اورہمایون خان کی تحصیل مردان کے مختلف بازاروں میں کاروائی کے دوران سسٹنٹ کمشنر نے اشیائے خوردونوش کی دکانوں پر سرکاری نرخنامہ آویزاں کرنے اور اسکے مطابق فروخت اور فلور ملز کی جانب سے سرکاری کوٹہ کے مطابق آٹے کی منتخب پوائنٹس کو فراہمی، تھیلے کا وزن اور سٹاک رجسٹر کی چیکینگ کی۔

جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر میڈم سحرش نگار و ہمایون خان نے کریانہ سٹورز پر اشیاء کی موجودگی و سرکاری نرخنامہ کے مطابق فروخت اور سبزی و فروٹ کی قیمتوں کے حوالے سے معائنے کئے۔ اس موقع پر خلاف ورزی کرنے پر کئی افراد پر بھاری جرمانے عائد اور کئی کو گرفتار کر لیا گیا جنکے خلاف قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔اسکے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر نے انسپکٹر ہیلتھ کئیر کمشن کے ہمراہ کلینکس سے بھی معائنے کئے اور ضروری کاغذات کی چیکینگ کی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں