پشاور، گریڈ19کے ایک اور گریڈ18کے تین افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری

بدھ اکتوبر 23:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) مجاز حکام نے فوری طور پر عوامی مفاد میں گریڈ19کے ایک اور گریڈ18کے تین افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر عامر آفاق (BS-19 PMS) کو بحیثیت سپیشل سیکرٹری محکمہ صحتOPS تعینات کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ بورڈ آف ریونیو خیبر پختونخوا میں دائریکٹر لینڈ ریکارڈ فضل اکبر(PASBS-18)کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) مردان مشتاق حسین (PMS BS-18)کو تبدیل کر کے بحیثیت ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ بور ڈ آف ریونیو خیبر پختونخوا کOPSتعینات کیا گیا ہے۔

مزید برآں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی مردان مجیب الرحمن (PMS BS-18)کو تبدیل کر کے بحیثیت ایدیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) مردان تعینات کیا گیا ہے جبکہ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی مردان کی پوسٹ کا اضافی چارج بھی تا حکم ثانی ان کے پاس رہے گا۔ان امور کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا

متعلقہ عنوان :

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments