پاکستان سیٹزن پورٹل پر موصول ہونے والی تمام شکایات کو فوراً حل کروایا جائیں،،اکبر ایوب خان

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) خیبر پختو نخوا کے وزیر بلدیات، الیکشنز و دیہی ترقی اکبر ایوب خان نے ہدایت کی ہے کہ پاکستان سیٹزن پورٹل پر موصول ہونے والی تمام شکایات کو فوراً حل کروایا جائیں۔اور ایسی شکایت جو قابل حل اور معقول ہو انکا فوری حل نکالا جائے تاکہ جس مقصد کے لئے پاکستان سیٹزن پورٹل بنایا گیا ہے وہ پورا ہو۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے محکمہ بلدیات میں پاکستان سیٹزن پورٹل پر موصول ہونے والے کمپلینٹس کے حل کے بارے میں منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔اس موقع پر سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ خضر حیات، ایڈیشنل سیکرٹری جاوید محسود اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر نے محکمہ بلدیات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان سیٹزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر محکمہ بلدیات فوراً ایکشن لے رہا ہے جو کہ قابل تحسین ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے آفسران کو ہدایت کی کہ غیر قانونی عمارتوں کی تعمیر کے حوالے سے آنے والی شکایات پر بھی فوراً ایکشن لیا جائے تاکہ انکا خاتمہ کیا جا سکے۔صوبا ئی وزیر نے کہا کہ شکایات جن زبانوں میں موصول ہوتی ہیں کوشش کی جائے کہ اسی زبان میں جواب دیا جائے تا کہ شکایت درج کرنے والے کو وصول جواب میں آسانی ہو۔ انھوں نے کہا کہ ہر ماہ شکایات کی جانچ پڑتال کیلئے اجلاس بلوایا جائے گا تاکہ وہ اپنی نگرانی میں لوگوں کے شکایات حل کر سکے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں