خیبر پختونخوا میں پرنٹنگ پریسز کی متعلقہ ادارے میں رجسٹریشن اور پرنٹنگ پریس مالکان وملازمین کے تحفظات دور کرنے کے سلسلے میں اجلاس

غیر رجسٹرڈ پرنٹنگ پریسز کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانے کے ساتھ ساتھ غیر رجسٹرڈ پریسز کو کسی قسم کا حکومتی بزنس نہیں دیا جائے ،اجلاس میں فیصلہ

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) خیبر پختونخوا میں پرنٹنگ پریسز کی متعلقہ ادارے میں رجسٹریشن اور پرنٹنگ پریس مالکان وملازمین کے تحفظات دور کرنے کے سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں طے پایا کہ ایک مہینے کے اندر صوبے میں موجود تمام پرنٹنگ پریسز اپنی رجسٹریشن یقینی بنائیں گے۔

جبکہ غیر رجسٹرڈ پرنٹنگ پریسز کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانے کے ساتھ ساتھ غیر رجسٹرڈ پریسز کو کسی قسم کا حکومتی بزنس نہیں دیا جائے گا۔اجلاس میں پریس رجسٹرار عطا ء الحق ،اسسٹنٹ پریس رجسٹر ار صاحبزادہ حسن علی اور صدر پرنٹنگ پریس یونین و تاجران پشاور سٹی ظفر خٹک و دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پرنٹنگ پریس مالکان کے دیرینے مطالبے، جوکہ پرنٹنگ پریس رجسٹریشن کارڈ کی فراہمی پر بھی اتفاق کیا گیا اور واضح کیا گیا کہ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی جانب سے صوبے میں موجود تمام پرنٹنگ پریس مالکان اور ان میں موجود تمام ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

اور ان کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔دریں اثناء سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ ارشد خان نے صدر پرنٹنگ پریس یونین و تاجران پشاور سٹی ظفر خٹک کو پریس رجسٹریشن کارڈ نمونے کے طور پر پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں