پی ٹی آئی حکومت عوام کی زندگی اجیرن بنا رہی ہے، سکندرحیات شیرپائو

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپائونے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان پر مزید بوجھ ڈال کر ان کی زندگی اجیرن بنا رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ ایک طرف سے مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی تو دوسری طرف بجلی اور ادویات کے نرخوں میں آئے روز اضافہ نے غریب عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے گائوں سوڑیزئی میں پارٹی کے ممبر صوبائی ایگزیکٹیو کمیٹی محمد سعید خان کے ظہرانے میں شرکت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنماء اور ضلع پشاور کے عہدیدار بڑی تعداد میں موجود تھے۔سکندر شیرپائو نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کی تکالیف اور پریشانیوں سے منہ پھیر لیا ہے اور انھیں احساس تک نہیں کہ آج مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور روزمرہ استعمال کی اشیاء عوام کی پہنچ سے دور چلی گئی ہے جبکہ بجلی ،گیس اور ادویات کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی ناقص کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمران عوام کو کسی بھی شعبے میں ریلیف دینے میں ناکام رہے ہیں اور لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے پختونوں کی طرف سے بھاری مینڈیٹ ملنے کے باوجودان کو درپیش مسائل جیسے ہوشربا مہنگائی،بجلی و گیس کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ ، امن و امان کی مخدوش صورتحال،بے روزگاری اور اقتصادی بدحالی کے خاتمہ پر کوئی توجہ نہیں دی۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں دکھائی ایسا دے رہا ہے کہ صوبائی حکومت نے اپنے آپ کو عوام کے بنیادی مسائل سے بری الذمہ کردیا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف عوام بدظن ہوچکے ہیں بلکہ ان میں شدید مایوسی پائی جا رہی ہے ۔انھوںنے پختونوں کو جاری بحرانوں سے نکالنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں عوام کی نظریں قومی وطن پارٹی پر لگی ہوئی ہیں کیونکہ ہماری جماعت ہی پختونوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے جوان کے حقوق وبہبود اور تحفظ کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھا رہی ہے۔

اس موقع پرسیاسی و سماجی رہنماء ملک صالح محمد اورروح اللہ نے اپنے ساتھیوں اور خاندانوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا میل 22-10-20/--291 #h# ]کوئٹہ ،25 اکتوبر کو اپوزیشن جماعتوں کے تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہو گا،رہنما جمعیت علمائے اسلام نعمان بن ثابت سبز ل روڈ یونٹ #/h# Iکوئٹہ(آن لائن)جمعیت علمائے اسلام نعمان بن ثابت سبز ل روڈ یونٹ کے امیر مولانا حافظ احمد جنرل سیکرٹری ملک صادق بنگلزء مولانا ہدایت اللہ سیکرٹری اطلاعات عبدالصمد ملک سلیم شاھوانی مولانا مفتی حمداللہ مولانا حافظ محمود ود یگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ 25 اکتوبر کو اپوزیشن جماعتوں کے تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہو گا جمعیت علما اسلام کے کارکن 25 اکتوبر اپوزیشن جماعتوں کے اجتماع کو تاریخ ساز بنا نے کے لئے جہد و جہد کو تیز کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والے جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعیت علمائے اسلام نعمان بن ثابت یونٹ سبزل روڈ یونٹ کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی حکم پر لبیک کہتے ہوئے ملک پاکستان اور اسلامی تشخص کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ نے ایکم اکتوبر کو قوت کا مظاہرہ کیا ضلع کوئٹہ کل بھی جمعیت علمائے اسلام کا قلعہ تھا ہے اور آئندہ بھی رہے گا انہوں نے کہا کہ کارکن نظم و ضبط کاخیال رکھیں جماعت کی فیصلوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی وژن کو اگئے پڑھائے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نیازی نے ملک کو بحرانوں سے دوچار کردیا ہے ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے صرف لفظی حکومت چل رہی ہے موجودہ حکومت نے اپنے کئے گئے وعدوں سے یوٹرن لیا ہے عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ 25 اکتوبر کا جلسے عام عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گا

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں