مردان،صوابی ڈبل روڈ پر کام تیز کیاجائے،صوبائی وزیرتعلیم شہرام خان ترکئی

جمعہ 23 اکتوبر 2020 20:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) صوبائی وزیرتعلیم شہرام خان ترکئی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ مردان،صوابی ڈبل روڈ پر کام تیز کیاجائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سائٹ پرکام پلان کے مطابق ہوناچاہئیے۔ اعلی کوالٹی مٹیریل استعمال کیاجائے اور روڈ کے دونوں سائیڈز پر گرین بلٹ کاانتظام بھی کیاجائے۔ انہوں نے فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے حکام کو ہدایت کی کہ درختوں کی مارکنگ جلدازجلد مکمل کرلیں جبکہ واپڈا حکام مستقبل کی ضرورت اور گرڈسٹیشن کی تعمیرکے حساب سے ایل ٹی اور ایچ ٹی پولز کی تنصیب کا عمل بھی جلد ازجلد مکمل کرلیں۔

شہرام خان ترکئی نے شیوہ اڈہ انڈرپاس اور روڈ کے مختلف مقامات پر مسائل خل کرنے،سایٹ پر دوسرے ضروری ٹیسٹ کرنے اور ڈرینیج کے نظام میں مختلف مقامات پرضرورت کے مطابق تبدیلی لانے کی بھی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

وہ مردان صوابی ڈبل روڈ کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر محمدطارق، ایس ڈی او پبلک ہیلتھ ساقی محمد، محمدشکیل ڈی ایف او اور مختلف اداروں کے حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

وزیرتعلیم نے کنسلٹنٹس اوردیگر حکام کو ہدایت کی کہ ہفتہ وار سائٹ وزٹ کو یقینی بنایاجائے۔ انہوں نے کہاکہ زیادہ ٹریفک اور اورلوڈ کے پیش نظر ڈیزائن اورتعمیراتی کام میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہئیے۔ وزیرتعلیم نے کہا کہ وہ خود بھی ریگولربنیادوں پر اس کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈبل روڈ کی تعمیر سے مردان اورصوابی کے عوام کو بہترین صفری سہولیات میسرہوگی اور یہ ایک عظیم منصوبہ ہوگا جس میں مستقبل کی ضروریات کاخصوصی خیال رکھاگیاہے۔

شہرام خان ترکئی نے ہدایت کی کہ ڈرینج کے نظام میں اس بات کا خصوصی خیال رکھاجائے کہ یہ پانی ایریگیشن چینلز میں نہ ڈالی جائے اس کیلئے الگ سے انتظامات کئے جائے۔ اورمستقبل کے پیش نظر ایریگیشن کے ماسٹر پلان کو بھی خصوصی اہمیت دی جائے۔ انہوں نے کرنل شیرانٹرچینج کے ساتھ ڈرین کے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں