ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تھری کوہاٹ کا مختلف بازاروں کا دورہ

جمعہ 23 اکتوبر 2020 20:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تھری کوہاٹ محمد اقبال نے جمعہ کے روز پنڈی روڈ، توغ بالا اور بلی ٹنگ بازاروں میں دکانوں، بیکریوں، سبزی و فروٹ شاپس اور تندوروں کا معائنہ کر کے سپلائی، کوالٹی اور قیمتیں چیک کیں۔

(جاری ہے)

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی اور تاکید کی گئی کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں