پائلٹ پراجیکٹ کے تحت سرکاری سکولوں میں آئی ٹی تعلیم شروع کر رہے ہیں،شہرام خان

تمام کورس ڈیش بورڈ پر موجود ہوگا، اساتذہ کلاس رومز میں بذریعہ ویڈیوز اور کتاب کورس طلبہ کو پڑھا ئیں گے، وزیر تعلیم خیبرپختونخواہ

جمعہ 23 اکتوبر 2020 21:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ پائلٹ پراجیکٹ کے تحت صوبے کے سرکاری سکولوں میں آئی ٹی کی تعلیم شروع کر رہے ہیں جس میں تمام کورس (لیکچر وائز) ڈیش بورڈ پر موجود ہوگا۔ اساتذہ کلاس رومز میں بذریعہ ویڈیوز اور کتاب کورس طلبہ کو پڑھا ئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کو استعمال میں لا کر کر طلباء و طالبات کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں کورس کی تمام تر معلومات ڈیش بورڈ پر موجود ہوںگی اور یہ پورا نظام آف لائن موڈ میں بھی کام کر سکے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبے کے سرکاری سکولوں میں آئی ٹی تعلیم شروع کرنے کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری تعلیم ندیم اسلم چودھری، سپیشل سیکرٹری ظریف المعانی، مینیجنگ ڈائریکٹر خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ علی محمود، ڈائریکٹر ایجوکیشن حافظ محمد ابراہیم اور محکمہ تعلیم کے آئی ٹی عملے نے بھی اس موقع پر شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اسکولوں میں آئی ٹی تعلیم شروع کرنے کے حوالے سے آئی ٹی بورڈ حکام، محکمہ تعلیم آئی ٹی سٹاف اور مختلف پرائیویٹ سیکٹر کے آئی ٹی اداروں سے رائے اور تجاویز لی گئیں۔ وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنے بچوں کی آئی ٹی سکلزکو ترقی دیں۔ اوراسسمنٹ کے معیار کو بذریعہ آئی ٹی بہتر بنائیں۔ ہمارے پاس سہولیات موجود ہیں آئی ٹی لیبز پہلے سے قائم ہیں اور اساتذہ بھی کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پائلٹ پراجیکٹ کے بعد اس منصوبے کو صوبے کے دیگر اضلاع کے سکولوں تک بھی وسعت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ہم اپنے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں