پشاور، کامران بنگش کی زیر صدارت اعلی تعلیم کے حوالے اہم اجلاس

متعلقہ حکام کی معاون اعلیٰ تعلیم کو ایگریکلچر، پشاور اور اسلامیہ کالج یونیورسٹی کو درپیش مالی و دیگر چیلنجز پر بریفنگ

جمعہ 23 اکتوبر 2020 21:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش کی زیر صدارت اعلی تعلیم کے حوالے سے جمعہ کے روز اہم اجلاس ہائیر ایجوکیشن کے کانفرنس روم سول سیکرٹریٹ پشاور میں ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری اعلیٰ تعلیم داو،ْد خان، ایم پی اے پیر فدا سمیت وائس چانسلرز نے شرکت کی۔

متعلقہ حکام کی جانب سے معاون اعلیٰ تعلیم کو ایگریکلچر، پشاور اور اسلامیہ کالج یونیورسٹی کو درپیش مالی و دیگر چیلنجز پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے معاون اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے ہدایات دیں کہ جامعات مراعات سے کارکردگی کی جانب آئیں۔ غیر ضروری اخراجات کم کرکے علمی سرگرمیوں کو ترجیح دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء، اساتذہ اور جامعہ کو تمام سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

اسی لئے جامعات کو تمام تر امور میں بااختیار بنایا ہے۔معاون وزیراعلی کامران بنگش نے مزید ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جامعات عملی منصوبہ بندی لے کر آئیں۔ تاکہ جامعات کو درپیش چیلنجز بروقت حل ہوں کیونکہ عوام میں ایسا تاثر جاتا ہے کہ حکومت تعلیم کے حوالے سے سنجیدہ نہیں ہے جبکہ حکومت نے جامعات کو بااختیار بنا کر فیصلہ سازی کا اختیار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی بھی جامعہ ٹھوس منصوبہ بندی کے ساتھ آتے ہیں تو اس کے جلد اور بروقت حل کر لیے جاتے ہیں

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں