تمام ریونیو افسران پوری ایمانداری سے اپنا کام سرانجام دیں،چیئرمین ڈیڈیک سوات

جمعہ 23 اکتوبر 2020 21:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کی زیر صدارت ڈیڈیک آفس سیدوشریف میں اجلاس منعقد ہوا جس میں تحصیلدار بابوزئی محمد طاہر اور متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں ریونیو ریکارڈ کی کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ضروری فیصلے کئے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ تمام ریونیو افسران پوری ایمانداری سے اپنا کام سرانجام دیں اور حقیقی حق داران کو ان کا حق دیں انہوں نے کہا کہ ضلع سوات میں میرٹ اور شفافیت پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ریونیو امور سے متعلقہ تمام فیصلے قانون کے مطابق کریں اور عوام کے لئے آسانیاں پیدا کریں انہوں نے ہدایت دی کہ ریونیو ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے عمل کو تیز کیا جائے اور اپنے تمام اختیارات کو لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال میں لایا جائی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں