پشاور، ریسکیو 1122 کی فرسٹ ایڈ اور آگ سے بچاؤ کیلئے کوزہ بانڈئی میں ریسکیو رضاکاروں اور مقامی لوگوں کو ٹریننگ

جمعہ 23 اکتوبر 2020 21:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سوات عمران خان یوسفزئی کی خصوصی ہدایات پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل انچارج آصف خان کی زیر نگرانی فرسٹ ایڈ اور آگ سے بچاؤ کے حوالے سے کوزہ بانڈئی میں ریسکیو رضاکاروں اور مقامی لوگوں کو ٹریننگ دے دی گئی اس ٹریننگ کا مقصد ہر قسم ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کے پہنچنے سے پہلے مریض یا زخمی کو فوری فرسٹ ایڈ فراہم کرنا اور آگ لگنے کی صورت میں آگ سے بچاؤ اور آگ کو کم کرنے کے طریقے سیکھائے گئے تاکہ ہر قسم ایمرجنسی میں انسانی جانوں کا ضیاع کم سے کم ہو ٹریننگ کے دوران ریسکیو 1122 کے جوانوں نے رضاکاروں اور مقامی افراد کو کویڈ-19 کے حوالے سے بھی آگاہ کیا کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے تمام تر حکومتی ایس او پیز پر عمل کو یقینی بنائیں ماسک پہنے اور آپس میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھے تاکہ یہ موذی وباء دوبارہ شدت اختیار نہ کر لیں

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں