محکمہ خوراک کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں ‘ 27 گرفتار

گرانفروش شہر کے کسی بھی کونے میں ہوں محکمہ خوراک کے شکنجے سے بچ نہیں سکتے ‘ آفتاب عمر

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 18:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) محکمہ خوراک نے گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 27 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ وزیراعلیٰ کے مشیر برائے خوراک میاں خلیق الرحمان اور محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ نے شاہ پور ‘ فقیر آباد اور چمکنی کے مختلف علاقوں میں فوڈ پوائنٹس میں اشیائے خوردونوش کے نرخوں سے متعلق آگاہی حاصل کی اور سرکاری نرخنامے چیک کئے ۔

(جاری ہے)

سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر 27 افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مراسلے جمع کردیئے ۔ گرفتار افراد میں سبزی و پھل فروش ‘ دودھ و دہی فروش ‘ قصائی ‘ جنرل سٹور و بیکری مالکان اور دیگر شامل ہیں ۔ راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر نے اپنے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گرانفروش شہر کے کسی بھی کونے میں ہوں محکمہ خوراک کے شکنجے سے بچ نہیں سکتے گرانفروش اپنا قبلہ درست کرلیں بصورت دیگر سخت کارروائیوں کے لئے تیار رہیں ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھیں اور کسی کے ساتھ نرمی نہ برتی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں