پولیو کے عالمی دن کے حوالے سے ڈی سی آفس لکی مروت میں اجلاس

پولیو جیسے موذی مرض سے نجات کا واحد علاج پولیو کے قطرے پلانا ہے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرانور خان شیرانی

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 21:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) پولیو کے عالمی دن کے حوالے سے ڈی سی آفس لکی مروت میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرانور خان شیرانی کی زیرِصدارت ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں پولیو سے متاثرہ بچوں کے والدین نے گرمجوشی سے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ پولیو جیسے موذی مرض سے نجات کا واحد علاج پولیو کے قطرے پلانا ہے اس لئے حکومت کی ہر مہم میں تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے ساتھ ساتھ ان کی بہتر خوراک کا بھی ؤخیال رکھنا والدین کی ذمہ داری ہے ۔

اجلا س میں متاثرہ بچوں کے والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے پر نہایت افسوس کا اظہارکر رہے تھے اور کہا کہ اگر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے ہوتے تو آج ہمارے جگر گوشے ان معذوری میں نہ ہوتے۔ انہوں نے لوگوں سے پرُ زور اپیل کی کہ والدین ہماری غلطی نہ دہرائیں ورنہ بچوں کے معذوری کے ساتھ ساتھ ضمیر کا بوجھ بھی اُٹھانا پڑے گا جو کہ بہت تکلیف دہ ہوتا ہے ۔ بعدا زاں پولیو وائرس کے خاتمے کے سلسلے میں آگہی واک بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں