خیبر پختونخوا حکومت کاکرونا پھیلنے کے خطرات کے پیش نظر سٹی ، کینٹ ، ٹائون میں 30بازاروں کو سیل کرنے کافیصلہ

ہفتہ اکتوبر 22:17

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) خیبر پختونخوا حکومت نے کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے خطرات کے پیش نظر سٹی ، کینٹ ، ٹائون میں 30بازاروں کو سیل کرنے کافیصلہ کیا ہے جبکہ ممکنہ طور پبلک ٹرانسپورٹ اور شادی ہالز کو بندکرنے کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی گئی ہے اوراس رپورٹ کی روشنی میں ممکنہ طور پر اندرون شہر ، بین الاضلاعی روٹس ، بین الصوبائی روٹس ،رکشوں ، ٹیکسیوں ، چنگ چی رکشوں پر پابندی عائد کردی جائیگی جبکہ ممکنہ طور پر شادی ہالز کی بندش کے امکانات بھی ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ کرونا ایس اوپیز پر تاجروں کی جانب سے عمل درآمد نہیں کیا جارہا ہے جس کے باعث کرونا وائرس تیزی سے پھیلنا شروع ہو گیا ہے خواتین بازاروں سمیت مختلف بازاروں کو عارضی طور پر سیل کرنے کے فیصلے کے پیش نظر انتظامات شروع کردیئے ہیں کسی بھی مزاحمت سے بچنے کے لئے پولیس کے ساتھ ساتھ سیکورٹی اداروں کی خدمات بھی حاصل کی جائیگی

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments