zپشاور سمیت صوبے کے 11اضلاع میں لڑکیوں کے 114سکولز غیر فعال ہیں

اتوار 25 اکتوبر 2020 18:35

۹پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) پشاور سمیت صوبے کے 11اضلاع میں لڑکیوں کے 114سکولز غیر فعال ہیں غیر فعال ہونے کے باوجود اساتذہ اور کلاس فور ملازمین تنخواہیں لے رہے ہیں جس پر ان کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیںاور اساتذہ اور ملازمین کو شوکاز نوٹسز اور انہیں معطل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبے میں غیر فعال سکولوں کی رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق صوبہ میں لڑکیوں کے 114 پرائمری سکول غیر فعال قرار دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ضلع کوہستان میں سب سے زیادہ 142 میں 62 سکول غیر فعال ہیں، کوہستان میں گزشتہ 4 سالوں میں غیر فعال سکولوں کی تعداد 15 سے 62 ہوئی۔ بنوں 11، بٹگرم 10، بونیر 2، ہنگو 17، کرک میں لڑکیوں کا ایک سکول غیر فعال ہیں۔رپورٹ کے مطابق لکی مروت میں 3، ملاکنڈ اور مردان میں ایک ایک جبکہ پشاور اور سوات میں لڑکیوں کے 3، 3 سکول غیر فعال ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں