iبی آر ٹی :38 دن بعد بحال ہونے والی بس پھر خراب ہوگئی

ٹ*بس کے کلچ میں مسئلہ آیا ہے جس ٹھیک کرلیا جائے گا،ترجمان بی آر ٹی

اتوار 25 اکتوبر 2020 18:35

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) 38 روز بعد دوبارہ بحال ہونے والی پشاور بی آر ٹی بس دوبارہ خراب۔بس حیات آباد فیز3 کے قریب خراب ہوئی اور مسافروں کو دوسری بس کے ذریعے روانہ کیا گیا ،ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بس ٹیکنیکل فالٹ کے باعث خراب ہوئی،جلد مسئلہ حل کر لیا جائے۔بس سروس گزشتہ روز ہی بحال ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

جبکہ ترجمان بی آرٹی کا کہنا ہے کے بس کے کلچ میں مسئلہ آیا ہے،باقی بسیں روٹ پر چل رہی ہیں ،ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی بس خراب ہوجائے تو اٴْس کا متبادل موجود ہے،یاد رہے پشاور بی آرٹی میں آئے روز آگ لگنے کا واقعات بڑھنے کے بعد بس سروس بند کردی گئی تھی جو روز تک بند رہی،چینی ماہرین کی جانب سے خرابی دور کرنے کے بعد بس سروس کل ہی بحال کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی بی آر ٹی کی بس میں آتشزدگی کا واقعہ حیات آباد کر علاقے میں پیش آیا تھا جہاں بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں