غ*حکومتی بہتر کارکردگی سے لوگوں نے تحریک انصاف پر توجہ مرکوزکررکھی ہے،محب اللہ

اتوار 25 اکتوبر 2020 18:40

~پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر زراعت، لائیوسٹاک وفشریز محب اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت کی بہتر کارکردگی کیوجہ سے لوگوں نے تحریک انصاف پر توجہ مرکوزکررکھی ہے، تحریک انصاف میں لوگوں کی دھڑادھڑ شمولیتوں کیوجہ سے اپوزیشن جماعتیں بوکھلاہٹ کاشکارہیں عمران خان کے وژن میں علاقائی ترقی اورعوام کی خوشحالی کاراز پوشیدہ ہے۔

عوامی اعتماد ہی ہمارے لئے باعث اطمینان ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ پی کی8کے علاقہ لابٹ میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء سہراب خان اور ان کے خاندان اورسیکڑوں ساتھیوں کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پرکیا اس موقع پر محب اللہ خان نے سہراب خان اوران کے دیگر ساتھیوں کو پارٹی کی ٹوپیاں پہنائیں اوران کو مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ترقی اورخوشحالی کادوسرانام ہے۔

اورلوگوں نے علاقے کے بہترین مفاد کو مدنظررکھتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیتوں کاسلسلہ شروع کررکھاہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے عمران خان کے وژن اور وزیراعلیٰ کے اصول کومدنظررکھتے ہوئے تحریک انصاف میں تسلسل کیساتھ شامل ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی عوامی مقبولیت کی وجہ سے اپوزیشن جماعتیں بوکھلاہٹ کاشکار ہے عوام نے پہلی ہی سے اپوزیشن جماعتوں کومستردکردیاہے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں