ض*صوبائی حکومت کی شفاف اور بہتر طرز حکمرانی کی حکمت عملی کے تحت اہم پیشرفت
ئ* محکمہ آبنوشی خیبرپختونخوا میں ای ٹینڈرنگ اور ای بڈنگ کا عمل متعارف کر ادیا گیا × پانی کے کنکشن کی فراہمی کا آن لائن نظام ، ای ورک آرڈر اور ٹینڈر ٹریکنگ کا نظام بھی تیار، بہت جلد اجرا کیا جائے گا
اتوار 25 اکتوبر 2020 18:40
(جاری ہے)
اجلاس کو محکمہ آبنوشی کی موجودہ استعداد ، پاپولیشن کوریج ، سالانہ ترقیاتی پروگرام ، اصلاحاتی اقدامات اور مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کو محکمہ کے تحت اٴْٹھائے گئے اصلاحاتی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پینے کے پانی کے حوالے سے نظر ثانی شدہ پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ سنیٹیشن پالیسی کا مسودہ بھی تیار کر کے ورکنگ گروپ کو پیش کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں محکمہ آبنوشی کی ویب سائٹ کا اجراء کیا گیا ہے۔ محکمہ کے تحت ویڈیو کانفرنس سسٹم کے ذریعے آلات کی تنصیب کا عمل شروع ہے اور مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم پر کام جاری ہے۔ محکمہ میں انسد اد بدعنوانی کیلئے پلیسمنٹ کمیٹی کا اعلامیہ جاری کیا جا چکا ہے اور ایک ہی پوسٹ پر دو سال سے زائد عرصہ تک کام کرنے والے تمام افسران اور اہلکاروں کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ محکمہ آبنوشی کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے ملازمین کی تربیت کا عمل مکمل کیا گیا ہے جن میں انجینئرز، ڈرافٹس مین، ٹریسرز ، کلرک اور دیگر ملازمین شامل ہیں۔ محکمہ کی اندرونی نگرانی کیلئے سیکرٹریٹ سطح پر مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور انٹرنل آڈٹ باقاعدگی سے کیا جا رہا ہے۔ عوام کو خدمات کی موثر انداز میں فراہمی کیلئے محکمہ آبنوشی کے ہیڈ کوارٹرمیں شکایات سنٹر قائم کیا گیا ہے جبکہ محکمہ آبنوشی کے ہر ڈویژن میں شکایات سنٹرز کے قیام پر کام شروع ہے۔ تمام سکیموں کی باقاعدگی سے مرمت و بحالی یقینی بنائی جارہی ہے۔ سروس ڈیلیوری کا معیار بلند کرنے کیلئے ٹیکنکل کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ پانی کے معیار کی نگرانی کیلئے آٹھ واٹر کوالٹی ٹیسٹنگ لیبارٹریاں اور آٹھ موبائل لیبارٹریاں قائم کی گئی ہیں۔بین الاقوامی شراکت داروں اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے تعاون سے پانچ اضلاع کیلئے واٹر کوالٹی پروفائل مکمل کر لی گئی ہے۔ اب تک پانی کے 8300 نمونوں کا معائنہ کیا گیا ہے ، جن میں سے 87 فیصد درست پائے گئے۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ محکمہ آبنوشی کے تحت جون2020 ء تک بندوبستی اضلاع میں پاپولیشن کوریج 70.6 فیصد جبکہ ضم اضلاع میں 57.6 فیصد تھی۔ سال2019-20 کے دوران واٹر چارجز کی مد میں 163.6 ملین روپے جمع کئے گئے جبکہ 2020-21کے پہلے کوارٹر میں 50.736 ملین روپے جمع کئے گئے ہیں۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2020-21 میں بندوبستی اضلاع کیلئے 77 جبکہ ضم اضلاع کیلئے 71سکیمیں شامل ہیں۔ 9 سکیمیں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ 60 کے قریب تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ بندوبستی اضلاع میں اب تک جاری شدہ فنڈز کا 72 فیصد جبکہ ضم اضلاع میں جاری شدہ فنڈز کا 33 فیصد استعمال کرلیا گیا ہے۔ تیز رفتار عمل درآمد پروگرام کے تحت چھ مختلف سکیموں جاری شدہ فنڈز کا 63 فیصد استعمال کیا جا چکا ہے۔ صوبے میں غیر فعال اسکیموں میں سے 153 سکیمیں بحال کر لی گئی ہیںجبکہ مزید212 سکیموں کی بحالی کیلئے رواں ترقیاتی پروگرام میں 920 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔اجلاس کو محکمہ آبنوشی کے تحت تجویز کئے گئے نئے منصوبوں خصوصی طور پر گریٹر واٹر سپلائی سکیم پشاور کیلئے فزیبلٹی سٹڈی ، منصوبے کے تحت پانی کی سپلائی کیلئے مختلف تجاویز اور تخمینہ لاگت پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے محکمے کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محکمے کے اعلیٰ حکام کو صوبے کے بندوبستی اور ضم اضلاع میں جاری منصوبوں کی مقررہ ٹائم لائن کے مطابق تکمیل یقینی بنانے اور اس مجموعی عمل میں تکمیل کے قریب میگا سکیموں پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اٴْنہوںنے نظر ثانی شدہ ڈرنکنگ واٹر پالیسی کو منظوری کیلئے جلد صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پیش کرنے اور دیگر اصلاحاتی اقدامات کو جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ محمود خان نے کہاکہ عوام کو بہتر طریقے سے خدمات کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے جس کے لئے طرز حکمرانی اور شفافیت کی پالیسی کے تحت اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ صوبائی حکومت کے تمام ورکس ڈیپارٹمنٹس میں ترجیحی بنیادوں پر ای ٹینڈرنگ ، ای بڈنگ ، ای ورک آرڈر اور ای بلنگ کا نظام متعارف کروایا جائے تاکہ ان محکموں کی استعداد کار کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ان کے جملہ امور میں شفافیت کو بھی یقینی بنایا جاسکیمتعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نشے سے پاک پشاور مہم دوبارہ آغاز ‘ سفارشات مرتب
وزیراعلیٰ گنڈاپور اور ترجمان فلاپ فلم کے سواء کچھ نہیں،اختیار ولی
پشاور،حکمر انوں کی نا اہلی ‘ باران رحمت شہریوں کیلئے زحمت بن گئی
بارش نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے ‘ امجد آفریدی
پی بی ایف نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کردیا
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کی زیر صدارت بروز بدھ پشاورمیں ہاؤسنگ ..
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کی زیر صدارت پشاورمیں ہاؤسنگ اتھارٹی ..
ضم شدہ اضلاع کو دیگر بندوبستی اضلاع کے ہم پلہ بنانا صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،عدنان قادری
لوئر دیر میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کردی
ضلع دیربالا میں 29 اپریل سے شروع ہونیوالے انسداد پولیو مہم کے تیاریوں کے حوالے سے اجلاس
دیر بالا میں طوفانی بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہونیوالے سڑکوں کو کلیئر کرکے ہر قسم کے ٹریفک کے ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم