پشاورمیں آٹے کی قیمتیں کم نہ ہوسکی،وزن میں بھی کمی

بیس کلوآٹے کی قیمت 1350جبکہ فائن آٹا1450سے بھی تجاوزکرگیا ہے،بیس کلوتھیلے کا وزن بھی کم، ایک کلو غائب

اتوار 25 اکتوبر 2020 21:25

․پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) صوبائی دارلحکومت پشاور سمیت صوبہ بھر میں آٹے کی قیمتوں میں کمی نہ ہوسکیں،بیس کلوآٹے کی قیمت 1350جبکہ فائن آٹا1450سے بھی تجاوزکرگیا ہے،بیس کلوتھیلے کا وزن بھی کم کردیا گیاہے،بیس کلو میں تھیلے سے ایک کلو آٹے غائب کردیاگیا،ذرائع کے مطابق ملز مالکان اورمحکمہ خوراک کے افسران کی ملی بھگت سے وزن میں کمی کی جارہی ہے ،بیس کلو میں ایک کلو وزن کم کی جاتی ہے جبکہ بڑی بوری میں بھی اسی حساب سے کم آٹا بھرا جاتا ہے، پشاور میں آٹے کی 85 کلوگرام بوری کی قیمت 6 ہزار 200 روپے تک جا پہنچی ہے اور مارکیٹ میں فائن آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1450 روپے میں دستیاب ہے جب کہ ایک کلو چینی 115 روپے کی ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

مارکیٹ ذرائع کے مطابق آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ وزن بھی کم کردیاگیا ہے ۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کانوٹس لیکرریلیف فراہم کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں