صوبائی حکومت نئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے،عبدالکریم

پیر 26 اکتوبر 2020 23:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) تمام ضم شدہ اضلاع کی محرومیاں دور کرنے اور انہیںزندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے صوبائی حکومت ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہیں،ان خیالات کا اظہار وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم نے قبائلی ضلع باجوڑ کے صدر مقام خار میں قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر قبائلی عمائدین نے معاون حصوصی کو باجوڑ امد پر خوش آمدید کہا اور درپیش مسائل سے معاون خصوصی کو آگاہ کیا جن میں سرفہرست مواصلات،تعلیم،اور صحت کے مسائل تھے۔اس موقع پر قبائلی ملک نے ضلع میں صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کے بارے میں معاون خصوصی کو آگاہ کیا اور زور دیکر کہا کہ افغانستان سے منسلک بارڈر کو تجارتی سرگرمیوں کے لیے فوری طور پر اگر کھول دیا گیا تو اس سے علاقے میں تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ہوجائے گا اور مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی ملیں گے،معاون خصوصی نے دورے کے موقع پر باجوڑ چیمبر آف کامرس کے وفد کے ساتھ خصوصی ملاقات کی اور ان کو درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہائی کرائی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں انہوں نے ساتھ انصاف یوتھ ونگ کی کابینہ سے بھی ملاقات کی اور ان پر زور دیا کہ وہ آگے بڑھ کر صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر باجوڑ کی ترقی میں حکومت کا ساتھ دیں۔ اس موقع پر مختلف محکموں کی طرف سے معاون خصوصی کو باجوڑ میں جاری ترقیاتی سکیموں کے بارے میں تفصیلی بریفننگ د ی گئی ۔اس موقع پر معاون خصوصی نے ہدایت جاری کیںکہ جاری ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

اخر میں معاون خصوصی نے باجوڑ میں سمال انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے کا اعلان کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ جلد باجوڑ میں سمال انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کی جائیگی۔ تاکہ مقامی صنعتکار اپنے ہی علاقے میں سرمایہ کاری کر سکیں،اس موقع پر متعلقہ اہلکاروں نے معاون حصوصی کو باجوڑ میں زیتون کے کاشت کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی گئی اور بتا یا گیا کہ اگر باجوڑ زیتون کی کاشت میں نمایاں مقام حاصل کر سکتا ہے کیونکہ باجوڑ کی زمین زیتون کی کاشت کے لیے نہایت موزوں ہے جبکہ باجوڑ زیتون کا تجارتی مرکز بھی بن سکتا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں