پشاور، نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام

پیر 26 اکتوبر 2020 23:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے حیات آباد کی حدود میں نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں غیر ملکی کپڑا اور ٹائرز وغیرہ برآمد کر لئے، برآمد سامان کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے جسے قانونی کارروائی کی خاطر کسٹم حکام کے حوالے کر کے کسٹم ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے ایس پی حیات آباد ناصر محمود کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ حیات آباد محمد علی نے ناکہ بندی کے دوران نان کسٹم پیڈ اشیاء کے سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا اور غیر ملکی ٹائرز برآمد کر لئے ہیں، برآمد ہونے والے سامان کو غیر قانونی طریقے سے سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی جسے ٹیکس کی ادائیگی اور مزید قانونی چارہ جوئی کی خاطر کسٹم انسپکٹر ناصرخان کے حوالے کر کے کسٹم ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں