پشاور، سی سی پی او کی سربراہی میں ضلع خیبر پولیس کیساتھ پہلی کرائم میٹنگ

پیر 26 اکتوبر 2020 23:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) کیپٹل سٹی پولیس آفیسر محمد علی گنڈا پورکی سربراہی میں خصوصی کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ڈی پی او خیبر ڈاکٹر محمد اقبال سمیت ایس پی انوسٹی گیشن بخت زادہ اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی، کرائم میٹنگ میں ضلع خیبر میں ہونے والے سنگین جرائم اور ان کی تفتیش کا جائزہ لیا گیا اور جرائم کی روک تھام سمیت امن و امان کے قیام کی خاطر خصوصی اقدمات کی ہدایت کی گئی، سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے ضلع خیبر میں کمیونٹی پولیسنگ اور دیگر اداروں کے ساتھ مربوط کوارڈینیشن کے ذریعے سماج دشمن سرگرمیوں اور منشیات فروشوں کے خلاف منظم کارروائیوں کی ہدایت کی، سی سی پی او نے ضلع خیبر میں ہونے والے سنگین مقدمات کی تفتیش کو جلد از جلدپایہ ء تکمیل تک پہنچانے اور مدعیان کے ساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع خیبر میں امن و امان کی صورتحال اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاورمحمد علی گنڈا پور کی سربراہی میں علیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی پی او خیبر ڈاکٹر محمد اقبال، ایس پی انوسٹی گیشن بخت زادہ اور دیگر پولیس افسران و اہلکاروں نے شرکت کی ،سی سی پی او نے میٹنگ کے دوران ضلع خیبر میں ہونے والے جرائم کا جائزہ لیتے ہوئے سنگین جرائم کی تفتیش کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کی، انہوں نے منشیات خصوصاآئس کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائیوں کی بھی ہدایت کی، انہوں نے امن و امان کے قیام کی خاطر ا نٹیلی جنس نیٹ ورک کو مزید موثر بنانے، علاقہ عمائدین کے ساتھ رابطے میں رہنے اور دیگر اداروں کے ساتھ مربوط کوارڈینیشن کے قیام پر بھی زور دیا، سی سی پی او نے میٹنگ کے دوران واضح کیا کہ غیور قبائلی عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے جس میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں چھوڑا جائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس میں ہونے والے اصلاحات کا ثمر عوام تک ہر حال میں پہنچانا ان کی اولین ذمہ داری ہے، انہوں نے مزیدکہا کہ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسروں اور اہلکاروں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہوکر غفلت اور لا پرواہی کے مرتکب افسران واہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں