پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی مدرسہ بم دھماکے کی مذمت

شہداء اور زخمیوں کے لواحقین کی مالی امداد کی جائے ‘ شازیہ طہماس ‘ مہر سلطانہ ایڈووکیٹ

منگل 27 اکتوبر 2020 20:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ نے پشاور میں مدرسے میں کی جانیوالی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہداء اور زخمیوں کے لواحقین کی مالی امداد کی جائے ۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صوبائی جنرل سیکرٹری شازیہ طہماس ‘ صوبائی سیکرٹری اطلاعات مہر سلطانہ ایڈووکیٹ اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ دہشتگرد کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے ایسے واقعات سے عوام میں بے چینی پھیلائی جاتی ہے جو ہمیں کسی طور پر بھی قبول نہیں اس کے خلاف بھر پور آواز اٹھائیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں حکومت بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو تمام تر طبی سہولیات مہیا کئے جائیں ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں