ٹی ایم اے ٹائون ون پشاور ملازمین ایک گھنٹے کیلئے ٹوکن ہڑتال

منگل 27 اکتوبر 2020 23:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) علامتی احتجاج کے دوسرے مرحلے میں ٹی ایم اے ٹاؤن ون پشاور ایک گھنٹے کیلئے ٹوکن علامتی احتجاج کیا گیا۔ جس میں میونسپل ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اور ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن ون کے دفتر کے سامنے علامتی احتجاج کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن (رجسٹرڈ) کے مرکزی و صوبائی صدر اور یونائیٹڈ میونسپل ورکرز یونین (رجسٹرڈ) CBU/CBA سٹی ڈسٹرکٹ اینڈ آل ٹاؤنز پشاور کے چیئرمین ملک محمد نوید اعوان، وائس چیئرمین حاجی محمد حنیف، صدر اسماعیل خان، امداد خان، سید گل، حبیب خان ، ثاقب خان، اقبال خان، ابرار خان، WSSP یونین کے چیئرمین بلال احمد، صلاح الدین نیازی وائس چیئرمین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ریجنل میونسپل آفیسر RMO پشاور ریجن کی طرف سے TMA's ٹاؤن I,II,III,IV کے میونسپل ملازمین کی بلا سوچے سمجھے غیر قانونی طور پر اور قانونی تقاضے پورے کئے بغیر تبادلے کرئیے ہیں۔ جس میں ملازمین کی سنیارٹی، پنشن کمیوٹیشن، ڈیتھ گرانٹ، انکیشمنٹ کی ادائیگی جیسے ملازمین کے بنیادی مسائل کے حل کا ذکر تک نہیں ہے۔

جس کی وجہ سے میونسپل ملازمین اپنے مستقبل سے مایوس ہوچکے ہیں۔ اور وہ سراپا احتجاج ہیں۔ تبدیل ہونے والے ملازمین کیلئے نئے TMA میں نہ تو خالی پوسٹ ہے اور نہ ہی ان کیلئے نئے پوسٹیں پیدا کی گئی ہیں بلکہ ٹیکنکل پوسٹ پر منسٹریل اور منسٹریل کی پوسٹ پر درجہ چہارم کی اور سکیل 11 کی پوسٹ پر سکیل 14 اور سکیل 07 کی پوسٹ پر سکیل 11 کے ملازمین کی تعیناتی کی گئی ہیں جس کی وجہ سے اداروں میں افراتفری پیدا ہوگئی ہے۔

اور ملازمین ذہنی کوفت میں مبتلاء ہوچکے ہیں ۔ افراتفری اور غیر یقینی صورتحال میں اب ملازمین کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔سات یوم میں RMO پشاور ریجن کی طرف سے میونسپل ملازمین کے تبادلے کا آرڈر منسوخ نہ ہونے کی صورت میں بروز منگل 03 نومبر 2020؁ء سٹی ڈسٹرکٹ سمیت پشاور کے چاروں ٹاؤنز میں مکمل ہڑتال اور تالہ بندی ہوگی اور ملازمین احتجاج کریں گیں۔

امن و امان سبوتاژ ہونے یا کسی بھی ایمرجنسی یا ملازم کی زخمی یا موت کی صورت میں تمام تر ذمے داری آپ جناب پر عائد ہوگی۔ ان اعلانات کے بعد تمام شرکاء اجلاس نے ہاتھ اٹھا کر ان اعلانات کی مکمل تائید وحمایت کی۔ جبکہ کل بروز بدھ ٹاؤنII میں علامتی احتجاج صبح گیارہ تا 12 بجے تک ہوگا۔ تمام ملازمین کو کل کے احتجاج میں بروقت شرکت کی درخواست کی جاتی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں