مدرسے پر حملہ بزدلانہ حرکت ،بزدل دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں،شوکت یوسفزئی

منگل 27 اکتوبر 2020 23:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) خیبر پختونخوا کے وزیر محنت شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مدرسے پر حملہ بزدلانہ حرکت ہے۔بزدل دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں۔ اے پی ایس کے بعد اب مدرسہ کے بچوں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔شہر میں سیکورٹی ہائی الرٹ تھی مگر دشمن نے سافٹ ٹارگٹ تلاش کیا۔ صوبائی وزیر محنت شوکت یوسفزئی کا دہشت گردی کا نشانہ بننے والے مدرسے کے دورہ کے بعد ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ایک طرف افغان مسئلے کے حل کی طرف پیش رفت اور دوسری طرف سی پیک کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج اور پولیس کی قربانیوں کی بدولت امن قائم ہوا تھا۔اور دوسری طرف پاکستان کا دشمن خطے میں امن نہیں چاہتا اور دہشت گردی کی ایسی بزدلانہ کوشیشیں کررھا ہے۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی محمود خان نے اس سلسلے میں اہم فیصلے کئے ہیں۔خطے میں امن کو برقرار رکھنے کے لئے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔سیکورٹی کا ازسر نو جائزہ لے کر ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلی محمود خان نے شہداء کے لیے پانچ لاکھ اور زخمیوں کے لیے دو لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔ جبکہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں