کشمیربلیک ڈے ، ڈپٹی کمشنر بنوں کی طرف سے سادہ مگر پُر وقار پروگرام کا انعقاد

منگل 27 اکتوبر 2020 23:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) کشمیربلیک ڈے کے حوالے سے آڈیٹوریم ہال میں ڈپٹی کمشنر بنوں کی طرف سے ایک سادہ مگر پُر وقار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔کشمیری بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سینکڑوں طلباء، اساتذہ کرام، ضلعی آفسران، سول ڈیفنس، ٹائیگر فورس، پولیس، صحافیوں اور شہریوں نے پروگرام و ریلی میں شرکت کی۔

ایجوکیشن آفیسر بنوں کی طرف سے مختلف سرکاری و پرائیوٹ سکول کے طلباء نے تلاوت، نعت، کشمیر کے حوالے سے تقاریر اور ٹیبلو پیش کیے ۔ عوام کا جوش اور جذبہ قابل دید تھا۔ ڈپٹی کمشنر بنوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کشمیر بلیک ڈے کے حوالے سے ایک عظیم مقصد کیلئے اکھٹے ہوئے ہیںکہ ہم کشمیری بھائیوں کیساتھ یوم یکجہتی منائے اور اپنا حصہ ڈالے جیسا کہ ہمارے طلباء نے ایک مخصوص طریقے سے اپنے کشمیری بہن بھائیوں کا ساتھ دیا اور یوم سیاة کا جو مقصد ہے وہ ایوانوں تک پہنچا دیا ہے انہوں نے کہا کہ آج کی تقریب جو ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے لیڈ کیا اور ہمارے قوم کے معمار طلباء نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ نہ صرف بڑے بلکہ بچے بچے اور آنے والے نسلوں کی دلوں میں کشمیر سے لگائواور اس سے محبت زندہ ہے اور زندہ رہے گا ۔

(جاری ہے)

بعد ازاںبلیک ڈے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن (ر) محمد زبیر خان نیازی قیادت میںؤ اسسٹنٹ کمشنر بنوں، بمعہ سینکڑوں طلباء، اساتذہ کرام، ضلعی آفسران، سول ڈیفنس، ٹائیگر فورس، پولیس، صحافیوں اور شہریوں نے کشمیر یوم سیاہ ریلی میں شرک کی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں