حلقہ پی کے 5 سمیت ضلع سوات میں جتنے بھی ترقیاتی کام جاری ہیں ان کی تکمیل کا عمل مزید تیز کیا جائے۔فضل حکیم خان

بدھ 28 اکتوبر 2020 21:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کی زیر صدارت حلقہ پی کے 5 میں محکمہ پبلک ہیلتھ کی جاری ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے ڈیڈیک آفس سیدو شریف میں ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایکسیئن پبلک ہیلتھ نور رحمان، ایس ڈی او محمد علی، انجینئر اسد اللہ خان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اس موقع پر ایکسیئن پبلک ہیلتھ نے چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان کو جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

جبکہ اجلاس میں حلقہ پی کے 5 میں عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے ضروری فیصلے کئے گئے فضل حکیم خان نے کہا کہ حلقہ پی کے 5 میں جتنے بھی ترقیاتی منصوبے جاری ہیں وہ عوام کی خواہشات کے مطابق مقررہ وقت میں پایہ تکمل تک پہنچائے جائیں انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈ عوام کی امانت ہیں۔

(جاری ہے)

انہیں ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ خرچ کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ حلقہ پی کے 5 سمیت ضلع سوات میں جتنے بھی ترقیاتی کام جاری ہیں ان کی تکمیل کا عمل مزید تیز کیا جائے ترقیاتی کاموں کا جائزہ خود کیا کریں تاکہ کوئی ٹھیکیدار یا سرکاری اہلکار ترقیاتی سکیموں میں غلط میڑیل کا استعمال نہ کریں کیونکہ موجودہ حکومت نے کرپشن کے دروازے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بند کردیئے ہیں انہوں نے واضح کیا کہ لوٹ مار کا دور ختم ہوچکا ہے اب ہر طرف عوام کی ہی حکمرانی ہے اور ہم عوام کے خادم ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں