تیمور جھگڑا کا نصیر اللہ بابر ہسپتال کا اچانک دورہ، وارڈز کا معائنہ اور مریضوں کی عیادت کی

ہسپتال میں اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات مہیا کی جائیں گی، پشاور کے ہسپتالوں کی تجدید کا جامع منصوبہ شروع کر رہے ہیں۔ وزیر صحت و خزانہ

بدھ 28 اکتوبر 2020 21:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) خیبرپختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا نے بدھ کے روز نصیر اللہ بابر میموریل ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر پشاور سے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی ملک واجد، اسپیشل سیکریٹری صحت ڈاکٹر سید فاروق جمیل اور دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ تیمور جھگڑا نے مائنر آپریشن تھیٹر، ایمرجنسی، جنرل و آرتھوپیڈک وارڈز اور فارمیسی کے شعبوں کے معائنے کئے۔

(جاری ہے)

میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر محمد سراج نے اس موقع پر صوبائی وزیر کو ہسپتال کو درپیش مسائل اور یہاں مہیا کی جانے والی صحت سہولیات سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر سراج نے بتایا کہ ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر او پی ڈی میں 3 ہزار کے قریب مریض آتے ہیں جبکہ 18 سو کے قریب ایمرجنسی کیسز بھی آتے ہیں۔ تیمور جھگڑا نے ہسپتال کے معائنے کے دوران داخل مریضوں کی بھی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ صوبائی وزیر نے ہسپتال آئے مریضوں سے بھی ہسپتال میں دستیاب صحت سہولیات کے حوالے سے ان کی رائے بھی معلوم کی۔ اس موقع پر تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ پشاور میں صحت مراکز کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کا منصوبہ شروع کر رہے ہیں اور بہت جلد شہری بہتر تبدیلی محسوس کر یں گی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں