پشاور، نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام

بدھ 28 اکتوبر 2020 21:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے نان کسٹم پیڈ اشیاء کی سمگلنگ کی اطلاع پر کامیاب کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں غیر ملکی سگریٹ اور دوسرا سامان برآمد کر لیا، تھانہ حیات آباد پولیس کی جا نب سے ہونے والی کارروائی کے دوران برآمد ہونے والا سامان غیر قانونی طریقے سے درآمد کرنے کے بعد ملک کے دیگر شہروں کو سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی، برآمد ہونے والے سامان کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے جس مزید قانونی کارروائی کی خاطر ایف بی آر حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے ایس پی حیات آباد ناصر محمود کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ حیات آباد محمد علی نے ناکہ بندی کے دوران نان کسٹم پیڈ اشیاء کے سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں غیر ملکی سگریٹ اور دیگر سامان برآمد کر لیا ہے جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے، تمام برآمد ہونیو الا سامان غیر قانونی طریقے سے درآمد کرنے کے بعد ملک کے دیگر شہروں کو سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی، پولیس کارروائی کے دوران برآمد ہونے والا تمام سامان مزید قانونی چارہ جوئی کی خاطر ایف بی آر انسپکٹر محمد اسماعیل کے حوالے کر دیا گیا ہی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں