صوابی میں سڑکوں پر ڈمپر اور ٹرک وغیرہ کے لوڈ کو مناسب درجہ پر لانے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرصوابی کے دفتر میں اجلاس کا انعقاد

بدھ 28 اکتوبر 2020 23:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) ضلع صوابی کے سڑکوں پر ڈمپر اور ٹرک وغیرہ کے لوڈ کو مناسب درجہ پر لانے کے حوالے سے بدھ کے روز کو ایک اجلاس منعقد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر صوابی شاہد محمود کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفسر عمران شاہد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) صوابی جناب گوہر علی صاحب، اسسٹنٹ کمشنر صوابی، اسسٹنٹ کمشنر لاہور، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر صوابی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پختونخواہ ہائی وے اتھارٹی، ایس ڈی او (سی اینڈ ڈبلیو)، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائن اینڈ منرل صوابی، ٹریفک انچارج، صدر ٹرانسپورٹ اور گڈز یونین نے شرکت کی۔

اجلاس میں صوابی ضلع میں اور لوڈ گاڑیوں کی وجہ سے سڑکوں کو ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اور اس پر قابو پانے کے لئے ایک مربوط حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیاکہ ضلع صوابی کے تمام داخلی راستوں پر اوورلوڈ گاڑیوں کو موقع پر روک دیا جائے گا۔ضلع بونیر سے ضلع صوابی تک داخلی راستے پر، بھاری بھرکم گاڑیوں کی موبائل ویٹنگ برج کی جائے گی جو کہ پختونخواہ ہائی وے اتھارٹی فراہم کرے گی۔

ضلعی پولیس آفسر ہر موبائیل ویٹنگ برج کے ساتھ پولیس عملہ کی موجودگی کو یقینی بنائے گا۔ ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنر اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صاحبان اپنے دائرہ اختیار کے علاقے میں کاروائی کرے گا اور اس کی رپورٹ / تفصیل کو ہفتے کے اندراندر ڈپٹی کمشنر صوابی کو ارسال کریگا تاکہ اس پر تادیبی کاروائی کی جاسکے۔ اورجس سے ضلع صوابی میں گاڑیوں کی اوور لوڈنگ پر قابو پالیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں