پشاور ،دودھ میں ملاوٹ پر کئی افراد پر بھاری جرمانے

جمعرات 29 اکتوبر 2020 23:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2020ء)ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مردان میڈم ثمن عباس،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سہرش نگار، محمد یار، لعل سید و جہانزیب خان نے ڈائریکٹر لائیو سٹاک کے ہمراہ دودھ کی دکانوں میں دودھ میں ملاوٹ و صفائی ستھرائی کے حوالے سے چیکینگ کی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ و ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور سرکاری نرخنامہ کے مطابق فروخت کے حوالے سے چیکینگ کی تاہم خلاف ورزی کرنے پر کئی افراد پر بھاری جرمانے عائد کئیے۔

اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر انیلہ فہیم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نور زلی خان و فرمان علی نے تحصیل تخت بھائی کے مختلف بازاروں میں اشیاء خوردنوش کی دکانوں پر اشیاء کی موجودگی، زائد المعیاد و مضر صحت اشیاء، سرکاری نرخنامہ آویزاں کرنا اور اسکے مطابق فروخت کرنے کے حوالے سے چیکینگ کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ و ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز نے تاجروں کو سرکاری نرخنامہ اویزاہ کرنے اور اسکے مطابق فروخت کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں