صوبے بھر میں پولیوکا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ،چیف سیکرٹری کاظم نیاز

پولیو کا مکمل خاتمہ آئندہ نسلوں کو معذوری سے بچانے کے لئے ناگزیر ہے،صوبائی ٹاسک فورس اجلاس سے خطاب

پیر 23 نومبر 2020 23:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) خیبر پختونخوا کے چیف سیکر ٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں پولیوکا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے انہوں نے تمام اضلاع کی انتظامیہ پر زوردیاکہ انسداد پولیو مہم کے دوران اہداف حاصل کرنے میںکسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی صوبے میں انسداد پولیو مہمات کامیابی سے جاری ہیں جس میں ضلعی انتظامیہ نے بھر پور کردار اداکیاہے اس خطے میں پولیو وائرس کے خاتمے تک چھین سے نہیں بیٹھیںگے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوانے واضح کیا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ آئندہ نسلوں کو معذوری سے بچانے کے لئے ناگزیر ہے جس میں کوئی غفلت اورکوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی وہ گزشتہ روز30 نومبر کو صوبہ بھرمیں شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے صوبائی ٹاسک فورس کے اہم اجلاس کی صدارت کررہے ہیں اس موقع پرصوبہ خیبرپختونخوا کے ا نسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی،چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے صحت خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی رابعہ بصری، سیکرٹری ہیلتھ امتیاز علی شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ،سیکرٹری ایجوکیشن ،ڈی جی ہیلتھ،صوبے کے تمام ڈویژنز کے کمشنرز ،اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبرپختونخواکے کوآرڈینیٹر عبدالباسط ، ٹیکنیکل فوکل پرسن بی ایم جی ایف، این سٹاف ، یونیسیف، ڈبلیو ایچ اوکے نیشنل ٹیم لیڈز ،روٹری انٹر نیشنل کے کنٹر ی ہیڈ عزیز میمن ،ای پی آئی اور صوبائی ای او سی کے حکام نے شرکت کی اس موقع پر ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے کوآرڈینیٹر عبدالباسط نے اجلاس کو بتایا گیا کہ30نومبر سے صوبہ بھر شروع ہونے والی انسدادپولیو مہم کے دوران 64لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے ان تمام تر مشکلات اور چیلنجز کے باوجود خیبرپختونخوا حکومت صوبہ سے پولیو کے مکمل خاتمہ کیلئے پوری طرح پرعزم ہے اور متعلقہ سرکاری اور معاون ادارے ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کے فعال تعاون سے ایک جامع حکمت عملی کے تحت انسدادپولیو کی مربوط کاوشیں کررہے ہیں اس موقع پرچیف سیکرٹری نے محکمہ صحت، محکمہ تعلیم اورسماجی بہبودکو ہدایات جاری کی کہ ان اداروںکا عملہ بھی اس قومی مشن میں بھرپورحصہ لیں جس کیلئے ایک نئی حکمت عملی بنائی جائے تاکہ پولیو مہمات کو مزیدموثر بنایاجائے ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا کہ پولیو ایک قومی مسئلہ ہے اس لئے اس وائرس کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لئے انسدادپولیو مہمات ہر صورت میںجاری رکھی جائیں گی تاکہ اس ناسورکاجلد ازجلدخاتمہ ممکن ہو سکے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرانسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا ثناء اللہ عباسی نے اجلاس کو بتایاکہ پولیو مہمات کی کامیابی کے لئے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کو یقینی بنائیں گے اوران مہمات کو کا میاب بنانے کے لئے ہرحد تک جائیں گے۔ آئی جی پولیس نے کہا کہ انسداد پولیو کی راہ میں حائل تمام تر مشکلات اور چیلینجز کے باوجود حکومت خیبر پختونخوااس کے مکمل خاتمہ کیلئے پرعزم ہے پولیو کا خاتمہ ہمارے صحت مند اور محفوظ مستقبل کے لئے ناگزیر ہے اور پولیو کے خاتمہ کے لئے احتساب اورجوابدہی کا ایک موثر نظام وضع کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ صوبے سے پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کا کردار انتہائی اہم ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں