پشاورپولیس کا منشیات کے مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون15ملزمان گرفتار،ہیروئن اور آئس برآمد

پیر 23 نومبر 2020 23:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) پشاورپولیس نے منشیات کے مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کر تے ہوئے کاروائیوں کے دوران15 ملزمان کو گرفتار کر لیاگیا ہے، گرفتار ملزمان کے خلا ف مقدمات درج کر کے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات اور آئس کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے، جن کے قبضے سے مجمو عی طور پر17کلوگرام سے زائدچرس ،2 کلو گرام ہیروئن اور ہزاروں روپے مالیت کی231 گرام آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن منصور آمان کی خصوصی ہدایت پر منشیات کے مکروہ دھندہ کرنے والوںکے خلاف کریک ڈائون کے دوران15 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جس کے دوران تھانہ پشتخرہ پولیس نے ملزمان صابر ولد افسر خان ،طاہر ولد نثار علی اور محمد شکیل ولد عنایت کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 3 کلو گرام چرس ،2 کلو گرام ہیروئن اور 15 گرام آئس برآمد کر لی گئی ،تھانہ بڈھ بیر پولیس نے ملزم عبد الرحمن ولد محمد اکرم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1200 گرام چرس برآمد،تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے ملزم عمر زیب ولد عالمزیب کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1875 گرا م چرس برآمد ،تھانہ شہید گلفت حسین پولیس نے ملزم ثاقب ولد الیاس کو گرفتا ر کرکے اس کے قبضے سے 1200 گرام چرس برآمد ، تھانہ ریگی پولیس نے ملزم رفا شاہ ولد حاجی کامل شاہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 5 کلو گرام چرس اور 20 گرام آئس برآمد ،تھانہ متنی پولیس نے ملزمان عبد اللہ ولد شفا عت شاہ اور زاہد حسین ولد مثل خان کو گرفتا ر کر کے ان کے قبضے سے 2 کلو گرام چرس برآمد، ،تھانہ گلبہار پولیس نے طاہر ولد اورنگزیب کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 2 کلو گرام چرس برآمد ، تھانہ چمکنی پولیس نے ملزم جلیل ولدشیرین کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1200 گرام چرس برآمد اور ،تھانہ پھندو پولیس نے ملزمان بہادر ولد خانزادہ ،ابو بکر ولد طارق گل اور ہارون ولد فقیر حسین کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 180 گرا م آئس برآمد،تھانہ کو توالی پولیس نے ملزم حارث ولد جہانزیب کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 16 گرام آئس برآمد کرلی گئی ہے، گرفتار ملزمان کے خلا ف مقدمات درج کر کے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں