اندرون شہر تھانہ شہید گلفت حسین کی حدود قمار بازی میں مصروف 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

پیر 23 نومبر 2020 23:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) اندرون شہر تھانہ شہید گلفت حسین کی حدود قمار بازی میں مصروف 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، ہونے والی کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے افراد کا تعلق پشاور کے مختلف علاقوں سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے داو پر لگی رقم، آلات قمار بازی ،دو بوتل شراب اور ایک عدد پستول بھی برآمد کرلیا ، تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی عبد الر شید کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ شہید گلفت حسین ہارون جدون نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تھانہ شہید گلفت حسین کی حدود قماربازی میں مصروف ثقلین ،نجیب ،اویس غنی ،شیراز اور صدام کو گرفتار کر لیا، گرفتار ہونے والے افراد کا تعلق پشاور کے مختلف علاقوں سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے داو پر لگی رقم ہزاروں روپے نقد، آلات قمار بازی ،دو بوتل شراب اور ایک عدد پستول بھی برآمد کر لیا، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں