حیات آباد اور ناصر باغ سے گرانفروشی پر 17افراد گرفتار

پیر 23 نومبر 2020 23:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) محکمہ خوراک نے گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 17 افراد کو گرفتار کرلیا۔ وزیراعلی کے مشیر برائے خوراک میاں خلیق الرحمان اور محکمہ خوراک کے اعلی حکام کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ نے حیات آباد اور ناصر باغ کے مختلف علاقوں میں اشیائے خوردونوش کے نرخوں سے متعلق آگاہی حاصل کی اور نرخنامے چیک کئے۔

(جاری ہے)

سرکاری نرخناموں سے تجاوز کرنے پر 17 افراد کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانوں میں مراسلے جمع کردیئے۔ راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گرانفروشی کسی صورت قبول نہیں کریں گے جبکہ گرانفروشی کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز اور فوڈ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائیں اور کسی کے ساتھ رعایت نہ برتی جائے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں