جی ڈی اے نے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈویزری جاری کر دی

پیر 23 نومبر 2020 23:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈویزری جاری کر دی موسم سرما کی دوسری برفباری کے پیش نظر سیاحوں کو دوران برف باری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ترجمان ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کے مطابق سٹاف کو 24گھنٹے فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے سیاح دوران سفر گاڑیوں کے ساتھ چینز کا استعمال ضرور کریں دوران برفباری علی الصبح اور شام کے اوقات میں سفر نہ کیاجائے پی کے ایچ اے، سی اینڈ ڈبلیو کی ٹیمیں گلیات میں موجود ہیں جی ڈی اے ٹریفک کی روانی کو بحال کرنے کیلئے کوشاں ہیںمحکمہ موسمیات کیمطابق دو دن مزید برفباری کا امکان موجود ہیحالیہ برف باری کا سلسلہ جمعرات کی شام میں رکے گا ترجمان نے کہاہے کہ مقامی آبادی اور سیاحوں کی ہر ممکن مددیقینی بنائیں گے مقامی آبادی اور سیاح مدد و رہنمائی کیلئے 03411112226 پر رابطہ کریں

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں