پشاور، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کئی تجارتی مراکز سیل کر دیئے گئے

پیر 23 نومبر 2020 23:31

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے ضابطہ اخلاق (ایس او پیز) کی خلاف ورزی پر کئی سو دکانیں، ہوٹل، بیکریاں اور تجارتی مراکز سیل کردئیے۔ڈی سی محمد علی اصغر کے مطابق نوٹسز کے باوجود ایس او پیز کا خیال نہ رکھنے پر بینکوں سمیت کئی سو دکانوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔

(جاری ہے)

ڈی سی پشاور کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر علاقہ کارخانو میں واقع نیشنل پلازہ میں250 اور مکہ پلازہ میں 200 دکانیں سیل کی گئیں۔

محمد علی اصغر نے کہا کہ چارسدہ روڈ پر کباب کی دکان، 3 بیکریاں اور 7 ریسٹورنٹ سیل کیے گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ چارسدہ روڈ پر ہی شوز کی دکان، جی ٹی روڈ پر ریسٹورنٹ، 3 ہوٹل اور 3 پلازے سیل کیے گئے ہیں۔ڈی سی پشاور کے مطابق حیات آباد کے علاقے میں ایک بینک اور 6 ریسٹورنٹ سیل جبکہ ایک بینک کوہاٹ روڈ بھی سیل کیا گیا۔محمد علی اصغر کے مطابق پشاور کے علاقے گلبہار میں کباب کی دکان، فاسٹ فوڈ سینٹر کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں