اے این پی خیبرپختونخوا کا سینئر صحافی پیر سفید شاہ ہمدرد کی وفات پر اظہار تعزیت

اے اپی این ایس کے سابق چیئرمین پیر سفید شاہ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیگی، ایمل ولی خان

منگل 24 نومبر 2020 22:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان اور صوبائی جنرل سیکرٹری سردارحسین بابک نے سینئر صحافی، چیف ایڈیٹر روزنامہ وحدت اور سابق چیئرمین آل پاکستان نیوزپیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) پیر سفید شاہ ہمدرد کی وفات پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔

(جاری ہے)

بحیثیت چیئرمین اے پی این ایس انہوں نے ہمیشہ پرنٹ میڈیا کے حقوق کی جنگ لڑی۔ وہ پورے ملک اور بالخصوص خیبرپختونخوا کے صحافیوں کے حقوق کے محافظ تھے۔دکھ کی اس گھڑی میں اے این پی لواحقین کے ساتھ اس بڑے غم میں شریک ہے۔اللہ تعالیٰ پیر صاحب کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں