عبد الکریم نے حطار سپیشل اکنامک زون میں SEZ میں 2.5 MMCMS کمیونٹی میٹرنگ سٹیشن کا افتتاح کر دیا

حکومت نے زون کو گیس کی فراہمی کا اپنا وعدہ پورا کیا ہے، یہ زون خطے کے عوام کیلئے معاشی خوشحالی لائیگا ،خطے میں کاروباری سرگرمیاں شروع ہوں گی ،روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونگے،معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت

منگل 24 نومبر 2020 23:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبد الکریم نے حطار سپیشل اکنامک زون میں SEZ میں 2.5 MMCMS کمیونٹی میٹرنگ سٹیشن کا افتتاح کیا کا افتتاح کر دیا۔ توقع ہے کہ سی ایم ایس کی گنجائش کو 5 ملی میٹر فی گھنٹہ تک بڑھایا جائے گا۔ اس منصوبے کی لاگت 39 ملین لاکھ روپے ہے۔ سی ایم ایس عارضی طور پر حطار SEZ میں صنعتوں کو گیس فراہم کرے گا۔

طویل مدتی منصوبے میں کامرہ سے 48 انچ قطر، 12 انچ قطر پائپ لائن زون کو 24 ایم ایم سی ایف ڈی فراہم کرے گی۔ اس منصوبے کی لاگت 1.83 بلین ہے جو کہ سپیشل اکنامک زون ایکٹ 2012 کے مطابق وفاقی حکومت کے ذریعہ فنڈ دیئے جائیں گے۔ گیس کی داخلی تقسیم پر کام جاری ہے۔ حطار سپیشل اکنامک زون میں 5 صنعتیں تعمیر ہوگئی ہیں، اور 30 صنعتیں زیر تعمیر ہیں۔

(جاری ہے)

40 میگاواٹ حطار سپیشل اکنامک زون گرڈ اسٹیشن کے لئے 10 میگاواٹ ڈبل فیڈر 11 KV لائن اور 132 کے وی لائن پر کام جاری ہے۔

حطار سپیشل اکنامک زون سے توقع ہے کہ ٹوٹل 110 سے زائد صنعتیں لگ جائیں گی جس سے 40 بلین سرمایہ کاری کی توقع ہے اور25ہزار براہ راست ملازمتوں کو اپنی طرف متوجہ کریں گی۔تقریب میں CEO خیبرپختونخوا اکنامک زون ڈویلپمنٹ مینجمنٹ کمپنی جاوید خٹک، اور SNGPL کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اس تقریب کے دوران معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم نے کہا کہ حطار سپیشل اکنامک زون اور اس کے صنعتکاروں کے لئے ایک اہم دن ہے۔

حکومت نے زون کو گیس کی فراہمی کا اپنا وعدہ پورا کیا ہے۔ یہ زون خطے کے عوام کے لئے معاشی خوشحالی لائے گا اور اس کے ساتھ ہی خطے میں کاروباری سرگرمیاں شروع ہوں گی اور روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونگے۔ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ حطار سپیشل اکنامک زون میں صنعت کاروں کے لئے سہولیات کی فراہمی ممکن ہو جو اس حکومت کا یہ ایک انتہائی کامیاب منصوبہ ہے۔

جاوید خٹک نے کہا کہ حطار KPEZDMC موجودہ حکومت کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے۔ زون کو گیس کی فراہمی زون کی صنعتوں کی سہولت کے لئے صحیح سمت میں ایک قدم ہے۔ گیس کے بعد، ہم زون میں بجلی کی فوری فراہمی کو بھی یقینی بنارہے ہیں۔ KPEZDMC اس بات کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا کہ حطار سپیشل اکنامک زون میں صنعتکاروں کو ہر طرح سے سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں