معاون خصوصی کامران بنگش کا بابائے صحافت سید پیر سفید شاہ ہمدرد سمیت صحافتی برادری میں ہونے والی فوتگیوں پر اظہار افسوس

منگل نومبر 23:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) بابائے صحافت پیرسید سفید شاہ ہمدرد کی وفات سے پختونخوا نامور شخصیت سے محروم ہوگیا ہے، مرحوم نے پختونخوا میں پشتو صحافت کی بنیاد رکھی، صحافت کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی، سنئیر صحافی آصف نثار غیاثی کے تایا اور ممتاز ماہر تعلیم بشیر احمد کے انتقال پر رنجیدہ ہیں، صفی اللہ گل کی پھول جیسی بیٹی کی رحلت پر ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالی تمام مرحومین پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، ان خیالات کا اظہار وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلٰی تعلیم کامران بنگش نے بزرگ صحافی اور روزنامہ وحدت کے چیف ایڈیٹر پیر سید سفید شاہ ہمدرد کے وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ان کے مطابق بابائے صحافت کی رحلت سے صحافتی دنیا میںپر نہ ہونے والا خلا پیدا ہوگیاہے، آپ پختونخوا کی صحافت کے درخشندہ ستارے تھے اور ان کی وفات پر صحافت ایک نامور شخصیت کے سایہ اور شفقت سے محروم ہوگئی ہے۔ وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ و جاوید رپینگے اور ان کی صحافتی و ادبی خدمات کو تاحیات یاد رکھا جائے گا۔ کامران بنگش نے دنیا اور آپ ٹی وی کے سابقہ بیورو چیف صفی اللہ گل کی بیٹی کی وفات پر بھی انکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے والدین اور دیگر اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔

انہوں نے سنئیر صحافی آصف نثار غیاثی کے تایا اور ممتاز ماہر تعلیم بشیر احمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور ان ایصال ثواب کیلئے بارگاہ الٰہی میں دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments