اسسٹنٹ کمشنر فرمان علی و نور زلی خان نے مختلف بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کوچیک کیا

منگل 24 نومبر 2020 23:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی انیلہ فہیم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فرمان علی و نور زلی خان نے مختلف بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور کرونا وائرس ایس او پیز کے حوالے سے چیکینگ کی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر انیلہ فہیم نے انصاف سستا بازار جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نور زلی خان و فرمان علی نے مختلف بازاروں میں اشیاء خوردنوش کی دکانوں پر سرکاری نرخنامہ کے مطابق فروخت، ہوٹلوں و بیکریوں میں صفائی ستھرائی، یوٹیلٹی سٹور پر اشیائے خوردونوش کی دستیابی اور کرونا ایس او پیز پر عملدرامد کرنے کے حوالے سے چیکینگ کی۔

اس موقع پرخلاف ورزی کرنے کئی افراد پر جرمانے جبکہ کئی کو وارنگ جاری کی گئیں۔جبکہ احتیاطی تدابیر پر عملدرامد کرنے اور ایس او پیز کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔مزید برآں ایڈیشنل اے سی فرمان علی نے پٹرول پمپ گیج اورنرخوں جبکہ انصاف سستا بازار کے بھی معائنے کئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں