صوبائی حکومت زمینداروں کیلئے گنے کی پیداوارمیں اضافہ کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہی؛منتظر خان

منگل نومبر 23:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) کمشنر مردان ڈویژ ن منتظر خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت زمینداروں کیلئے گنے کی پیداوارمیں اضافہ کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے تاکہ کم رقبہ کے باوجود بھی زرعی پیداوار کو بڑھایا جاسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں محکمہ زراعت،محکمہ خوراک کے اہلکاروں اور انجمن کاشتکاران کے نمائندوں کے ساتھ زمینداروں کے مسائل کے بارے میں منعقدہ اجلاس میں کیا۔

اجلاس میں محکمہ خوراک، زراعت، شوگر ملز اور زمینداروں کے تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ انجمن کاشتکاران کے نمائندوں نے کمشنر مردان کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا، جس پر انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ زمینداروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔

(جاری ہے)

کمشنر مردان نے کہا کہ غریب زمینداروں کی رہنمائی کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں اور ہر یونین کونسل میں آگاہی سیمینار منعقد کئے جائیں تاکہ زمیندارکم رقبہ میں زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرسکیں، انہوں نے کہا کہ مردان او رصوابی زراعت کیلئے بہترین ماحول رکھتا ہے ۔

انہوں نے محکمہ زراعت اور خوراک کے افسران کو ہدایت جاری کی کہ عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنا کر کام کریں اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی سے کام نہ لیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments