شوکت یوسفزئی کابزرگ صحافی کی وفات پر اظہارتعزیت

منگل 24 نومبر 2020 23:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء)خیبر پختونخوا کے وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی نے بزرگ صحافی اور روزنامہ وحدت کے بانی اور مدیر اعلیٰ پیر سید سفید شاہ ہمدرد کی وفات پر تعزیت کی ہے اور کہا ہے کہ صحافت کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی۔

(جاری ہے)

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ و جاوید رہینگے اور ان کی صحافتی و ادبی خدمات کو تاحیات یاد رکھا جائے گا۔صوبائی وزیر نے مرحوم کی وفات پر اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں