ڈپٹی کمشنر مردان نے شادی ہالز میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا

بدھ 25 نومبر 2020 12:16

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2020ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر  ثمن عباس، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سہرش نگار، محمد یار خان و لعل سید خان کی نے کورونا  ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر ثمن عباس و ایڈیشنل اے سی لعل سید نے مختلف شادی ہالز کا اچانک دورہ کیا اور کورونا  ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

شادی ہالز انتظامیہ کو جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات جار ی کیں۔ایڈیشنل اے سی سہرش نگار نے مختلف بینکوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا ۔ مزید ایڈیشنل اے سی محمد یار خان نے مختلف پٹوارخانوں میں پٹواری کی موجودگی، روزنامچہ و انتقال رجسٹر سمیت دیگر سرکاری ریکارڈ کی چیکنگ کی اور پٹواری کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں