ڈپٹی کمشنر ثاقب رضااسلم نے سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک پر کھلی کچہری کا انعقاد کر کے عوام کو مسائل حل کرانے کی یقین دہانی

بدھ 25 نومبر 2020 20:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) ڈپٹی کمشنر ثاقب رضااسلم نے سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک پر کھلی کچہری کا انعقاد کر کے عوام کو مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ثاقب رضااسلم نے فیس بک پر بروز بد ھ کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے دوپہر 12 بجے سے 1 بجے تک لوگوں کی براہ راست شکایات سنیں اور ان کے جوابات دیئے او ر موقع پر مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے عوام کو چاہئے کہ وہ مسائل کے حوالہ سے ضلعی انتظامیہ کو بروقت آگاہ کرتے رہیں تاکہ ان کا مناسب حل بر وقت نکالا جا سکے سوات کی ضلعی انتظامیہ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے ان کا مزید کہنا تھا کہ شہری اپنی شکایات سیٹیزن پورٹل پر بھی بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں