ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرکوہاٹ اعجاز خان ابازئی کا پولیس اسسٹنس لائنز اور ڈی آر سی کا اچانک دورہ

بدھ 25 نومبر 2020 20:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرکوہاٹ اعجاز خان ابازئی کا پولیس اسسٹنس لائنز اور ڈی آر سی کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے دورے کے دوران پال آفس کے مختلف کاؤنٹر کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اعجاز خان ابازئی نے ڈی آر سی کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔ ڈی آر سی کے کوآرڈینیٹر کیپٹن(ر) فیروز خان نے ڈی ایس پی کو ڈی آر سی کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی نے پال آفس کی ون ونڈو آپریشن پر متعلقہ پولیس اہلکاروں سے بریفنگ لی ۔ انہوں نے کہا کہ خدمت عامہ کے عوامل میں کسی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل اور پولیس اسسٹنس لائنز پولیس اصلاحات کے ایسے منصوبے ہیں جسکی بدولت عوام الناس بالواسطہ طور پر مستفید ہورہے ہیں۔ ڈی آر سی اور پال آفس کے متعلقہ پولیس اہلکار تشخیصی نقطہ نظر اپنا کر عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں