ٹائون ٹو انتظامیہ کا نیورسک روڈ پر آپریشن ، متعدد غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کردیا

جمعرات 26 نومبر 2020 20:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) ٹائون ٹو انتظامیہ نیورسک روڈ پر آپریشن کرتے ہوئے متعدد غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کردیاہے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم ای)ٹائون ٹو ایڈمنسٹریٹر قادر نصیر خان کی ہدایت پر ٹی او آر مس ذوالحجہ انفورسمنٹ آفیسر زیشان مرتضی اور انتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ 2017ماڈل بائے لاز کے تحت کاروائی کرتے ہوئے ورسک روڈ واقع فاٹا سیکرٹریٹ کی سکیورٹی رومز اور دیگر غیر قانونی تجاوزات کا صفایا کردیا ٹائون ٹو انتظامیہ نے پلازے، مارکیثس کے آگے قائم تجاوزات بھی ختم کردئیے گئے انتظامیہ نے سختی سے ہدایت کی کہ پلازوں ،مارکیٹس اور شاہراہوں کے آگے غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے سخت کارروائیاں جاری رہیں گی بعد ازاں کمشنر پشاور نے آپریشن کا جائزہ لیا اور انتظامیہ کی کارروائی پر اطمینان کا اظہاربھی کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں